Saturday, August 15, 2026
 

راکھی ساونت پاکستانی رئیلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ کی دیوانی ہو گئیں!

 



بھارتی اداکارہ اور معروف رئیلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت کی پاکستانی رئیلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ میں بڑھتی دلچسپی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ اپنے بے باک اور دلچسپ انداز کے باعث خبروں میں رہنے والی راکھی ساونت ان دنوں ’تماشا‘ شو کے مختلف وائرل لمحات پر نہ صرف نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ان پر ردعمل بھی دے رہی ہیں، جس کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی پاکستانی رئیلٹی شو کی مداح بنتی جا رہی ہیں۔ ببرک شاہ کو ’میل ورژن آف راکھی ساونت‘ کہہ ڈالا حال ہی میں شو کے امیدوار ببرک شاہ کے دلچسپ انداز اور حاضر جوابی پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کو گھر میں ہونے والی تلخ بحث اور سنجیدہ صورتحال کو مزاح اور طنز کے ذریعے دلچسپ بناتے دیکھا گیا۔ اس پوسٹ پر راکھی ساونت نے بھی ردعمل دیتے ہوئے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ "کیا ببرک شاہ شو کے ’میل راکھی ساونت‘ ہیں؟" راکھی کے اس تبصرے نے صارفین کی توجہ حاصل کی کیونکہ وہ خود بھی بھارتی رئیلٹی ٹی وی میں اپنے بے باک، ڈرامائی اور مزاحیہ انداز کے لیے مشہور ہیں۔         View this post on Instagram                       ڈاکٹر زی اور اسرا کی لڑائی پر بھی راکھی کا ردعمل اس سے قبل بھی شو کے امیدوار ڈاکٹر زی خان اور اسرا عائشہ کے درمیان ہونے والی گرما گرم بحث کی ویڈیو پر راکھی نے ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے وائرل ویڈیو پر ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ "ڈاکٹر زی یو آر ٹو مچ" لکھ کر دلچسپ تبصرہ کیا تھا۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل