Loading
راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو قتل کردیا گیا
راولپنڈی مقتولہ شمسو بی بی عرف عائشہ کو گردن میں گولی لگی، پولیس ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی مقتولہ کے ٹک ٹاک پر 1.3 ملین فالورز ہیں، ٹیکسلا پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ٹک ٹاکر کی چھوٹی بہن 15 سالہ اسمیہ زخمی ہوئی ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بیٹی شمسو کو ٹیلی فون کرکے کاشف کاشی نے بلایا،جو بین اور بھائی کو لیکر گاڑی پر گھر سے گئی، نجی پیٹرول پمپ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بیٹی پر فائرنگ کی،جسے گولیاں لگیں۔
ایف آئی آر کے مطابق گاڑی ڈمپر سے ٹکرا گئی،دوسری بیٹی بھی زخمی ہو گئی، بیٹی4 سال سے ٹک ٹاکر تھی جسکا کوثر اور جاوید عرف شاہین سے لین دین کا تنازع تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مقتولہ نے متعدد بار ملزمان کی جانب اے ملنے والی دھمکیوں بارے آگاہ کیا تھا، ملزمان نے رقم ہڑپ کرنے کےلئے خود یا نامعلوم ساتھیوں سے بیٹی کا قتل کروایا
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل