Loading
کولمبو میں کرکٹ ٹریننگ کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 62 سالہ کوچ سمیتھ فرنینڈو جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے واقعے کے سلسلے میں ایک 17 سالہ اسکول کرکٹر کو مبینہ طور پر کوچ پر حملے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے جسے عدالت میں پیش کرنے کے بعد 17 اگست تک چائلڈ پروبیشن کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 8 اگست کو کرکٹ ٹریننگ سیشن کے دوران پانی پینے کے معاملے پر ہونے والے تنازع سے شروع ہوا۔
کھلاڑی پانی لینے کے لیے گراؤنڈ میں موجود نلکے پر گئے تاہم وہاں پانی دستیاب نہ ہونے پر ان کی کلب کے ایک ملازم سے بحث ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ایک کھلاڑی نے مبینہ طور پر ملازم پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور تصادم ہوا۔
اس دوران سمیتھ فرنینڈو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد منگل کو دم توڑ گئے۔
Shocking loss for Sri Lankan cricket: Coach dies over water row????????
- Coach Sumith Fernando (62) passes away after a physical altercation at a Colombo facility.
- Incident triggered by a minor argument over a lack of drinking water during practice.
- Police detain a 17-years-old… pic.twitter.com/xs53knXpJm
— Cricket Central (@CricketCentrl) August 14, 2026
فرنینڈو پرنس آف ویلز کالج کے سابق کوچ تھے اور انہوں نے کئی باصلاحیت اسکول کرکٹرز کی تربیت کی، جن میں موجودہ سری لنکن ون ڈے کپتان کوشال مینڈس بھی شامل ہیں۔
بعد ازاں وہ بلوم فیلڈ کرکٹ اینڈ ایتھلیٹک کلب کے کیوریٹر بھی رہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل