Loading
راولپنڈی: تھانہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی کرنے کے رنج میں فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کیا، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
گوجرخان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل