Loading
پشاور میں شاہی باغ سب ڈویژن میں نشہ آور شخص دن دہاڑے پیسکو کے بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔
ترجمان پیسکو نے کہا کہ نشے میں دھت شخص بجلی کی تار چوری کرنے کی غرض سے کھمبے پر چڑھا تھا۔خوش قسمتی سے اس وقت پیسکو ٹیم نے مرمتی کام کے لیے بجلی بند کی ہوئی تھی، بجلی بند ہونے کی وجہ سے نشہ آور شخص سنگین حادثے سے بچ گیا۔
ترجمان پیسکو نے کہا کہ پیسکو ٹیم نے سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے نشہ آور شخص کو باحفاظت اتار لیا، واقعہ پیسکو کی شاہی باغ سب ڈویژن میں پیش آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل