Saturday, August 15, 2026
 

براڈپیک حادثے کے 15 دن بعد معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا جسد خاکی تلاش کرلیاگیا

 



گلگت بلتستان میں واقع چوٹی براڈ پیک میں برفانی تودے کے حادثے کے 15 دن بعد معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا جسد خاکی مل گیا اور ہیلی کاپٹر ذریعے اسکردو منتقل کردیا گیا۔ براڈ پیک میں 31 جولائی 2026 کو پیش آنے والے حادثے میں 10 کوہ پیما لاپتا ہوئے تھے، جن میں 9 غیرملکی اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سہیل سخی شامل تھے۔ حادثے میں لاپتا ہونے والے 10 میں سے7 کوہ پیماؤں کی میتیں پہلے ہی متعلقہ ممالک روانہ کی جا چکی ہیں اور سرچ آپریشن کے دوران پاکستانی معروف کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی ریسکیوکرلی گئی۔ سہیل سخی کا جسد خاکی آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے اسکردو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ براڈ پیک میں لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق گلگت بلتستان کے سیاحتی علاقے ہنزہ سے تھا۔ یاد رہے کہ 31 جولائی کو براڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے، جن میں سے 7 غیرملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں 6 جولائی کو نکال لی گئی تھیں اور 7 جولائی کو اسلام آباد سے متعلقہ ممالک روانہ کردی گئی تھیں۔ لاپتا کوہ پیماؤں میں پاکستان کے سہیل سخی کے علاوہ نیپال کے مشہور کوہ پیما نرمل، امریکا، چین اور عمان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل