Loading
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کے معاملے کی سماعت ہوئی، بوٹ بیسن پولیس نے گرفتار ملزم ملک فیاض کو عدالت میں پیش کردیا۔
تفتیشی افسر انسپکٹر محمد امین نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے، ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مقدمے کے مطابق ملزم نے جب فائرنگ کی اس وقت رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل اپنے دفتر میں موجود تھے، ملزم کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل