Saturday, August 15, 2026
 

اسٹیو اسمتھ نے امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی ریویو لے لیا، ویڈیو وائرل

 



بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ اس وقت بال بال بچ گئے جب انہیں ایک آف سائیڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ قرار دیا گیا تاہم ریویو کے بعد امپائر کا فیصلہ تبدیل ہوگیا۔ گیند اسمتھ کے بلے کے پاس سے گزرتے ہی بنگلادیشی کھلاڑیوں نے سمجھا کہ ایج لگا ہے اور کیپر کے بال پکڑتے ہی انہوں نے امپائر کے حتمی فیصلے سے پہلے ہی اس یقین کے ساتھ خوشی منانی شروع کردی کہ اسمتھ آؤٹ ہوگئے۔ تاہم اسمتھ ان سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے اور انہوں نے بھی امپائر کے انگلی اٹھانے سے پہلے ہی ریویو کی اپیل کردی، گویا انہیں اندازہ تھا کہ امپائر کمار دھرماسینا انہیں آؤٹ قرار دینے والے ہیں۔ دھرماسینا نے ابتداء میں اسمتھ کو آؤٹ قرار دے دیا لیکن چونکہ اسمتھ ریویو لے چکے تھے تو معاملہ تھرڈ امپائر کے پاس چلا گیا۔ ریویو کے دوران اسمتھ کا اندازہ بالکل صحیح نکلا، گیند ان کے بلے سے لگنے کے بجائے زمین سے ٹکرائی تھی، جس کے بعد اسمتھ کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ Steve Smith was adamant on this one, but what's your take?#DRSChallenge | @westpac | #AUSvBAN pic.twitter.com/tUKmKau36p — cricket.com.au (@cricketcomau) August 15, 2026 یوں اسمتھ اہم موقع پر وکٹ گنوانے سے بچ گئے اور بنگلادیش کو جشن کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل