Loading
لاہور ڈویژن اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور ریلوے اسٹیڈیم میں باسکٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انٹر ڈویژن چیمپئن شپ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب تھا۔
مقابلوں میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ انٹر ڈویژن چیمپئن شپ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری اور پریکٹس سیشنز کے ساتھ خصوصی تربیتی مراحل بھی مکمل کیے گئے۔
بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انٹر ڈویژن چیمپئن شپ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔
اس موقع پر ڈویژنل اسپورٹس آفیسر غلام مرتضیٰ اور ڈویژنل مکینیکل انجینئر محمد زوہیب بھٹی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اسپورٹس آفیسر پاکستان ریلوے اسپورٹس بورڈ اویس اکبر اور اسپورٹس انچارج ندیم اقبال بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل