Saturday, August 15, 2026
 

ٹریوس ہیڈ کا آؤٹ ہونے کے بعد بیلز دوبارہ رکھنے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

 



ڈارون ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ پر دوبارہ بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پہلے ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ کو بنگلادیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے 17 رنز پر کلین بولڈ کیا۔ آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جانے سے قبل ٹریوس ہیڈ نے خود وکٹ پر بیلز دوبارہ رکھ دیں جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ "I've never seen that in all my cricketing career." Travis Head chopped on for a second time in this match, but his considerate move even caught Adam Gilchrist off guard. #AUSvBAN pic.twitter.com/LEKgbtbshq — cricket.com.au (@cricketcomau) August 15, 2026 دوسری جانب میچ میں بنگلادیش کی پوزیشن مضبوط ہے۔ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 198 رنز پر آؤٹ ہوا جبکہ بنگلادیش نے تنزید حسن کی شاندار سنچری کی بدولت 426 رنز بنائے۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنالیے ہیں اور اسے بنگلادیش کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 67 رنز درکار ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل