Loading
روس کے شہر کازان میں منعقد ہونے والے "فور نیشن انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ" کی تیاریوں کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی سینئر وائٹ ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اگست 2026 سے شروع کر دیا۔
اس اہم کیمپ کی نگرانی اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اولمپین کامران اشرف اور اولمپین مدثر علی خان کو بطور کوچز مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روس کے شہر کازان میں فور نیشن ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 1 ستمبر 2026 تک کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیم کی بہترین تیاری اور حتمی اسکواڈ کے انتخاب کے لیے اس کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل