Monday, August 17, 2026
 

پی ٹی آئی اسیر رہنماؤں کا جیل سے خط، جماعت اسلامی کے دھرنوں کی حمایت کردی

 



پاکستان تحریک انصاف کے کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں نے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر دھرنوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے بھی اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کی اس عوامی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرے۔   اسیر رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان جماعت اسلامی کی اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ پٹرولیم لیوی کا نظام ختم اور مہنگائی میں کمی کی جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ مشترکہ بیان پر شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کے نام درج ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل