Monday, August 17, 2026
 

کراچی میں پولیس افسر کی اہلیہ کی کئی روز پرانی لاش برآمد، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

 



کراچی کے علاقے سچل میں پولیس افسر کی اہلیہ کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس افسر ملک سلیم کی اہلیہ کی گھر سے کئی روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی جس کے بعد ریسکیو رضاکاروں اور پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے جبکہ پولیس افسر ملک سلیم سمیت تمام اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرلیے ، جس پر سب نے واقعے کو خودکشی قرار دیا۔ پولیس حکام کے مطابق  واقعے کے دن بھی پولیس افسر سے تھانے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی، شک کی بنیاد پر واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے انکار کے بعد مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا،  انویسٹی گیشن اور آپریشنز حکام مشترکہ طور پر تحقیقات کررہے ہیں،  اب تک کی تحقیقات میں قتل کے حوالے سے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 10 اگست کو پیش آیا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل