Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اعلی سطح اجلاس میں متعلقہ اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں، سپریم کورٹ سے تحریری احکامات ملنے پر سیکورٹی انتظامات پر عملدرآمد پو گا۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ سب جیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی سے بہنوں سمیت دیگر کی ملاقات اور ذاتی معالجین تک رسائی کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے جبکہ عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل