Tuesday, August 18, 2026
 

راولپنڈی؛ 16 سالہ مدرسہ طالب علم سے دو افراد کی اسلحے کی نوک پر زیادتی

 



تھانہ صادق آباد کے علاقے علی آباد میں 16 سالہ مدرسہ طالب علم سے دو افراد نے اسلحے کی نوک پر زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے طالب علم کے والد کی درخواست پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق 16 سالہ بیٹا مدرسے میں زیر تعلیم ہے، بیٹے کو پریشان دیکھ کر وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ مدرسے سے گھر آ رہا تھا تو اسماعیل اور ذیشان عرف چندا نے روکا۔ متاثرہ طالب علم نے والد کو بتایا کہ اسماعیل نے کہا ذیشان کے گھر سے سلائی مشین اٹھانی ہے ساتھ چلو، انکے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا جو علی آباد میں اپنے گھر لے گئے۔ متاثرہ طالب علم کے مطابق جیسے ہی گھر کی بیٹھک میں داخل ہوا تو ذیشان نے پسٹل نکال کر میری کنپٹی پر رکھ دی، پہلے اسماعیل اور پھر ذیشان عرف چندا نے باری باری مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل