Tuesday, August 18, 2026
 

کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار

 



کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی سمگلر اور ایجنٹ ندیم مسیح ولد نذیر مسیح کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 60 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 592/26 دفعات 18 اور 22 ایمیگریشن آرڈیننس 1979 اور دفعات 419، 420، 468 اور 471 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائی انسپکٹر محمد عظیم اور اے ایس آئی مظہر شاہ نے انجام دی، مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل