Loading
پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو نیشنل چیمپئنز کپ میں 101 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
ملتان میں کھیلے فائنل میں پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان گولڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 340 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سعد خان اور شمائل حسین بالترتیب 112 اور 111 رنز کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہے۔
محمد اخلاق 31، عبدالصمد 25، مبصر خان 21، کامران غلام 10، محمد عمران 7، کپتان شاہین شاہ آفریدی 3، حیدر علی 2 اور راز اللہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
گرینز کی جانب سے کپتان شاداب خان، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مہران ممتاز اور محمد حسنین نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز 38 ویں اوور میں239 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعد بیگ 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دیگر بلے بازوں میں عمیر یوسف 44، نسیم شاہ 31، فرحان یوسف 10، کپتان شاداب خان 6، مہران ممتاز 3، جبکہ سلمان مرزا اور محمد حسنین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
فہیم اشرف 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گولڈ کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ راز اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل