Tuesday, August 18, 2026
 

سعودی ایئرلائن ریاض ایئر نے لاہور کیلیے آپریشنز کا آغاز کردیا، پہلی پرواز کا پرتپاک استقبال

 



سعودی عرب کی ریاض ایئر کی پہلی پرواز آر ایکس 676 لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی  جہاں لینڈ کرتے ہی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض ایئر نے اسلام آباد کے بعد لاہور کیلیے فضائی آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ریاض ایئر کی افتتاحی پرواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پی اے اے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کی جانب سے ریاض ایئر کی افتتاحی پرواز کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے لاہور ایئرپورٹ پر ریاض ایئر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ربن اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاض ایئر کی آمد پاکستان سعودی فضائی رابطوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ہےلاہور اور ریاض کے درمیان فضائی رابطے سے مسافروں کو مزید سہولت ملے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل