Tuesday, August 18, 2026
 

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل کی سالانہ آمدنی 10 ارب سے تجاوز کر گئی

 



پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل کی ماہانہ آمدنی 83 کروڑ 33 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے اور سالانہ ریونیو 10 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے کارنامہ کردکھایا ہے اور کراچی ائیرپورٹ پر آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شعبہ کمرشل کا کراچی ائیرپورٹ پر ریونیو سالانہ 10 ارب روپے سے تجاوز کرگیا اور شعبہ کمرشل نے کراچی ائیرپورٹ پر ریونیو میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ کراچی ائیرپورٹ پر شعبہ کمرشل کی ماہانہ آمدنی 83 کروڑ 33 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ 2023 میں کراچی ائیرپورٹ پر شعبہ کمرشل کی آمدنی سالانہ 5 ارب روپے تھی۔ کراچی ائیرپورٹ پر شعبہ کمرشل حکام کی حکمت عملی سے بڑے برانڈز نے  سرمایہ کاری کی اور شعبہ کمرشل کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سےمزید بہتر اقدامات کے تحت آمدنی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل