Wednesday, August 19, 2026
 

کراچی؛ گھر سے 20 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

 



شہر قائد میں گھر سے  20 سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور ابتدائی طور پر شواہد و بیانات اکٹھے کیے۔ بعد ازاں پولیس نے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ شاہ زیب کے نام سے کی گئی۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل