Loading
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی، جو 24 ستمبر تک برقرار رہے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ ایئرلائنز اور لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں سمیت بھارتی شہریوں کی ملکیت یا زیرِ انتظام کمرشل اور فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹم کے مطابق فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا اطلاق 18 اگست سے ہوگیا ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک نافذ رہے گی۔
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کے داخلے پر پابندی کا سلسلہ 23 اپریل 2025 سے جاری ہے، جس میں توسیع کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اب 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔
پابندی کے تحت بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز، لیز پر لیے گئے بھارتی طیارے اور بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے کمرشل و فوجی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل