Loading
شہر قائد میں مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 9 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ہلاک ہوگیا۔
شارع نورجہاں ، بلال کالونی ، صدر ، عزیز آباد، پاکستان بازار ، خواجہ اجمیر نگری ، شاہ لطیف اور ایس آئی یو پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور9 9 کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شارع نورجہاں پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک یو عبداللہ کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت بلال ولد ابراہیم کے نام سے کی گئی ، جس کا ساتھی موقع سے موٹرسائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ہلاک ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ۔
علاوہ ازیں بلال کالونی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ارم گارڈن سیکٹر 5/E نیوکراچی سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 35 سالہ محمد وقاص ولد محمد سلیم کے نام سے کی گئی ، جس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ۔
دریں اثنا صدر پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیوایم اے جناح روڈ پارکنگ پلازہ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جسے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار داکو کی شناخت اسد خان ولد ناصر خان کے نام سے کی گئی ، جس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ۔
اُدھر عزیز آباد پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب یاسین آباد قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ریاض ولد فلک شیر کے نام سے کی گئی ، جس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
دوسری جانب پاکستان بازار پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 فرحان گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت حظیفہ ولد گلزار حسین اور محمد دلشاد ولد محمد اللہ دین کے ناموں سے کی گئی ۔ گرفتار ڈاکوؤں سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نارتھ کراچی روٹ نمبر 4/J بس اسٹاپ گڈ لک شادی ہال کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 25 سالہ سلیمان ولد میر حاتم کے نام سے کی گئی ، جس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ۔
اُدھر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب سیکٹر 16/A فٹبال گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جسے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 30 سالہ شہباز ولد انیس کے نام سے کی گئی ، جس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی گئی ۔
علاوہ ازیں ایس آئی یو کی پولیس پارٹی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بریگیڈ کے علاقے مزار قائد باغ جناح گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جسے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان چھیپا کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 25 سالہ محمد معیز ولد محمد امین اور 20 سالہ سہیل ولد سلیمان کے ناموں سے کی گئی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل