Wednesday, August 19, 2026
 

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو مطالبات کی فہرست دے دی

 



تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ مطالبات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مرکزی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کو پیش کیے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا سے اس ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا ہے، جس کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ مذکورہ مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان مختلف محاذوں پر فوجی کارروائیاں روکنے، ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار حاصل یا تیار نہ کرنے اور آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ امریکا نے ایران کی بحری ناکا بندی ختم کرنے، اقتصادی پابندیاں اٹھانے، ایران کی تعمیر نو میں مدد کرنے اور منجمد ایرانی فنڈز بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے معاملے کو ان شرائط پر عمل درآمد سے الگ نہیں دیکھا جاسکتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل