Wednesday, August 19, 2026
 

3 سالہ بچی کے گاڑی تلے کچلے  جانے کی فوٹیج سامنے آ گئی، ڈرائیور گرفتار

 



تین سالہ بچی کے گاڑی تلے کچلے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جب کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواب ٹاؤن میں کار سوار کی غفلت سے 3 سالہ بچی مشعل گاڑی تلے کچلے جانے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت فیضان شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق حادثہ نواب ٹاؤن میں سٹی اسکول کے قریب پیش آیا، جہاں کار سوار کی غفلت سے 3 سالہ بچی مشعل گاڑی تلے کچلی گئی۔ حادثے کے بعد بچی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی، جبکہ ملزم تک پہنچنے کے لیے سیف سٹی اور نجی کیمروں سے مدد لی گئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز اور نجی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم فیضان شوکت کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوا کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل