Wednesday, August 19, 2026
 

میٹا اور پاکستان کا چھوٹے کاروباروں کے لیے اے آئی تربیتی پروگرام شروع

 



میٹا  اور پاکستان کا چھوٹے کاروباری اداروں  کی ڈیجیٹل توسیع کے لیے  اے آئی تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ سے کاروباری ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چھوٹے کاروباری اداروں   کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وزارتِ آئی ٹی اور میٹا کے مابین   مشترکہ تربیتی پروگرام  کا  آغاز ہوگیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی  کے تحت 9 شہروں میں ایک ہزار سے زائد کاروباری افراد کو اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام کا خصوصی فوکس خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں، ٹیکسٹائل، دستکاری اور آئی ٹی سروسز کے شعبوں پر ہوگا۔ پروگرام کے ذریعے کاروباری افراد کو آن لائن صارفین تک رسائی، بہتر مارکیٹنگ اور کسٹمر سروسز کے لیے اے آئی ٹولز سکھائے جائیں گے۔ ساتھ ساتھ اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی  کے تحت ملک بھر میں ورکشاپس اور آن لائن ٹریننگ سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ پاکستان کا یہ اقدام میٹا  کے ایشیا پیسیفک خطے کے 12 ممالک پر مشتمل وسیع تر اسمال بزنس ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔ اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ سے پاکستانی کاروباری اداروں کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی  بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل مہارتوں اور اے آئی ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان میں چھوٹے کاروباری اداروں کو جدید معیشت سے جوڑنے کی جانب اہم قدم ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل