Wednesday, August 19, 2026
 

پاکستان کو بڑا دھچکا، کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

 



پاکستان کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بابر اعظم دائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف بدھ سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بابر اعظم کی جگہ سلمان آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بابر کو بیکنہم میں کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی پر گیند لگی تھی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے اور میچ کے باقی حصے میں میدان میں نہیں اترے۔ کوچ سرفراز احمد کے مطابق انگلی میں فریکچر نہیں ہوا تاہم بابر کو اب بھی خاصا درد ہے اور میڈیکل ٹیم ان کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے۔ سرفراز نے امید ظاہر کی کہ بابر دوسرے ٹیسٹ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ بابر کی عدم موجودگی پاکستان کے لیے بڑا نقصان ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے میں وہ سیریز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے تھے۔ دوسری جانب شان مسعود انگلی کی انجری سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے دستیاب ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل