Wednesday, August 19, 2026
 

عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، سینئر اداکارہ کی مبہم پوسٹ پر مداح پریشان

 



پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی مبینہ علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئیں جب سینئر اداکارہ رابعہ عابد علی نے اس سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر جوڑی کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں  شروع ہوئیں۔ بعض صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شوہر کے ساتھ کچھ تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد افواہوں میں مزید اضافہ ہوا۔ ان قیاس آرائیوں کے دوران سینئر اداکارہ رابعہ عابد علی نے عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کے موقع پر لی گئی اپنی ایک پرانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مبہم پیغام لکھا۔ رابعہ عابد علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے اس جوڑی کی علیحدگی سے متعلق ایک بڑی افواہ سنی ہے اور وہ دعا کرتی ہیں کہ یہ خبر درست نہ ہو۔         View this post on Instagram                       ان کی پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی اور صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی تو اسے عوامی سطح پر شیئر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ متعدد صارفین نے رابعہ عابد علی کی پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا یہ پوسٹ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہے؟ واضح رہے کہ عائزہ خان یا دانش تیمور کی جانب سے علیحدگی یا طلاق سے متعلق کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، لہٰذا فی الحال یہ دعوے محض سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل