Wednesday, August 19, 2026
 

پشین میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پر سیکیورٹی فورسز کا چھاپہ، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

 



  سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، ضلع پشین کے علاقے یارو میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ فیکٹری سے تقریباً 33 ہزار 600 کلوگرام منشیات برآمد کرکے موقع پر تلف کردی گئی جبکہ فیکٹری کو بھی مسمار کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فیکٹری سے بڑی مقدار میں آئس سمیت دیگر منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا۔ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی منشیات کی کل مالیت تقریباً 26 کروڑ 88 لاکھ روپے ہے۔ منشیات تیار کرنے والی فیکٹری کی عمارت اور پیداواری یونٹس کو ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل طور پر مسمار کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبے بھر میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں منشیات کے کاروبار کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔   سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری.سکیورٹی فورسزکی ضلع پشین کےعلاقے یارومیں منشیات تیارکرنے والی فیکٹری پرچھاپہ،بڑی مقدارمیں منشیات برآمد کرلی.فیکٹری سے تقریباً 33 ہزار600 کلوگرام منشیات برآمد کرکے موقع پرتلف جبکہ فیکٹری کوبھی… pic.twitter.com/i62TyJLO5u — PTV News (@PTVNewsOfficial) August 19, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل