Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے عداتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جب کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے بہنوں سمیت دیگر کی ملاقات اور ذاتی معالجین تک رسائی کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے جبکہ عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے عداتی فیصلے پر نظر ثانی کی دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل رول 1978 کیں کسی قیدی کو ہسپتال منتقل کرنے کا طریقہ کار واضع کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے گذشتہ روز کے فیصلہ جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پاکستان پرزن رولز، 1978 کے رول 197 قاانون کی رُو سے ہٹ کر حکم دینا ریکارڈ پر موجود ایک نمایاں قانونی خامی ہے، آرٹیکل 10 اے منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے، مقدمے میں بغیر فریقین کو نوٹس جاری کیے آرذر جاری کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے سنجیدہ قانونی نکتہ کو موخر کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر عبوری حکم جاری کر دیا گیا، عبوری مرحلے پر حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل