Wednesday, August 19, 2026
 

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس میں اضافی دستاویزات جمع، نواز شریف، آصف زرداری کا بھی ذکر

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں  عظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات جمع کروا دیں۔ اضافی دستاویزات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،  اضافی دستاویزات میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تفصیلات شامل ہیں، اس کے علاوہ  مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کیلئے جاری عدالتی احکامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ مزید اضافی دستاویزات میں آصف زرداری کو جیل میں فراہم سہولیات کی تفصیلات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے، سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کی عمران خان سے متعلق تشویش پر مبنی خطوط میں درخواست کا حصہ  ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق ہونے والی کارروائی بھی دستاویزات میں شامل ہیں، ٹرائل کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے احکامات بھی دستاویزات کا حصہ ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل