Loading
پاکستان کے واحد جدید ترین ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے اپنی آپریشنل استعداد اور کارکردگی میں اضافے کے لیے 2026ء اور 2027ء کے دوران 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل بڑے اَپ گریڈیشن پروگرام کا اعلان کردیا۔
پروگرام کے تحت دو الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ کوے کرینز، 17الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ ربڑ ٹائر گینٹری کرینز، 70 ای ٹرکس اور 50 ٹریلرز شامل ہیں۔ آپریشنل رفتار تیز کرنے کی کوششوں کے تحت ٹرمینل کو رواں سال 20 ای ٹرکس، 10 ٹریلرز، ایک ریچ اسٹیکر اور ایک ایمپٹی ہینڈلر کی پہلی کھیپ موصول ہوچکی ہے۔
یہ سرمایہ کاری ٹرمینل کی جاری جدت کے منصوبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ 2026ء کے اختتام تک مجموعی سرمایہ کاری 690 ملین ڈالر سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
ہچیسن پورٹس پاکستان کے سی ای او سی ایس کم (CS Kim) نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور بحری شعبے میں قائدانہ کردار کے لیے کمپنی کی مسلسل سرمایہ کاری اس کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت بحری امور، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے پر مکمل توجہ مرکوز ہے جس کے تحت پاکستان کو خطے کا ایک ممتاز ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل