Loading
برازیل کے معروف سابق اسٹار فٹبالر رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ترک حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے برازیل کی مسلم کمیونٹی کے ایک اہم رہنما کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے۔
علی شاہین کے مطابق ساؤ پالو میں برازیل کی مسلم برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہیں شیخ جہاد حمادے نے بتایا کہ رابرٹو کارلوس گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے رابطے میں تھے۔
مبینہ طور پر سابق فٹبالر تقریباً چار ہفتے قبل ان سے ملنے آئے جہاں انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔
ترک رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا ذکر کرتے ہوئے رابرٹو کارلوس کو مبارکباد دی اور ان کے اہل خانہ کے لیے امن، صحت اور خوشحالی کی دعا کی۔
اس موقع پر برازیل کی مختلف اسلامی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
53 سالہ رابرٹو کارلوس کو فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین لیفٹ بیکس میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا بڑا حصہ ریال میڈرڈ میں گزارا اور 2007 میں ترک کلب فنرباغچے کا حصہ بنے۔
تاہم رابرٹو کارلوس نے تاحال اپنے قبولِ اسلام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل