Loading
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا کہ ’’یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں۔‘‘
خواجہ آصف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں عمران خان اپنے سیاسی مخالف نواز شریف کا ذکر کر رہے ہیں۔
یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا
یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں pic.twitter.com/rK32RhA4t4
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 18, 2026
شیئر کی گئی پرانی ویڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف جیل میں کھانا گھر سے منگوانا چاہتے ہیں اور اے سی بھی لگوانا چاہتے ہیں، اگر جیل میں سب سہولیات چاہیئے تو پھر یہ سزا تو نہ ہوئی۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر جیل میں تمام تر سہولیات ملنے لگ جائیں تو آدھی قوم تو جیل ہی چلی جائیں گے، واشنگٹن سے پاکستان واپس جا کر جیل سے یہ سہولیات ختم کرتا ہوں۔
ویڈیو کے ساتھ خواجہ آصف کی جانب سے لکھے گئے جملے کو سوشل میڈیا صارفین عمران خان سے متعلق ان کا طنزیہ تبصرہ قرار دے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل