Loading
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل سامنے آ گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے گفتگو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کل سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا۔ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی صحت سے متعلق سیاست کی۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کس طرح منہ پر ہاتھ پھیر کر کھانا بند کرنے کی بات کرتے تھے۔ ہماری قیادت نے کبھی بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ ہر قیدی کا حق ہوتا ہے کہ اسے آئین و قانون کے مطابق صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے بھی صحت کی سہولتیں فراہم کی جاتی رہی ہیں، اب بھی انہیں پہلے کی طرح علاج کی سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ علاج کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔ قیدی کو جیل مینوئل کے مطابق صحت کی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں، اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر ہوگی۔ علاج کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، نجی اسپتال میں علاج کے حوالے سے نظرثانی کی درخواست کی جائے گی۔ صحت کا معاملہ سیاست سے الگ رہنا چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل