Loading
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان لیجنڈری اداکار و کامیڈین معین اختر کی صلاحیتوں کے اس قدر معترف تھے کہ انہوں نے ان کے مقبول پروگرام ’لوز ٹاک‘ کی مکمل اقساط بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ثروت گیلانی نے بتایا کہ ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی بین الاقوامی سطح پر ریلیز کے بعد ان کا رابطہ کئی بھارتی شخصیات سے ہوا اور اسی دوران عامر خان کی پروڈکشن ٹیم کے ایک رکن کے ذریعے ان کی بالی ووڈ اداکار سے بھی بات ہوئی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے مطابق جب انہیں معلوم ہوا کہ عامر خان کی ٹیم ان سے رابطہ کر رہی ہے تو انہوں نے سوچا کہ شاید بالی ووڈ اسٹار انہیں کسی ہندی فلم میں کام کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں مگر اصل وجہ سامنے آئی تو معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔
ثروت گیلانی کے مطابق عامر خان دراصل معین اختر کے مشہور پروگرام ’لوز ٹاک‘ کی تمام اقساط حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے معین اختر کی غیر معمولی ورسٹائل اداکاری کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ایسا فنکار نہیں دیکھا جو اتنی مہارت سے مختلف حلیے اور کردار نبھا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل