Wednesday, August 19, 2026
 

سری لنکا میں سابق وزیر گرفتار، صدیوں پرانا مقدس پتھر چوری کرنے کا الزام

 



کولمبو: سری لنکا کے سابق وزیر کیہلیہ رامبوک ویلا کو صدیوں پرانا مقدس تاریخی پتھر چوری کرنے میں مبینہ مدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ سری لنکا کے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے کے مطابق سابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر 2022 میں ایک تاریخی محل سے قیمتی پتھر ہٹانے کی سازش میں مدد کی اور اس معاملے کی پولیس تحقیقات میں رکاوٹ بھی ڈالی۔ یہ پتھر ’مون اسٹون‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ تراشے ہوئے گرینائٹ کا ایک بڑا گول پتھر ہے جو سری لنکا کے آخری سنہالی بادشاہ ویرا پرکاما نریندر سنگھے کے محل کے داخلی راستے کا اہم حصہ تھا۔ مذکورہ بادشاہ نے 1739 تک حکومت کی تھی۔ سری لنکا کے کمیشن ٹو انویسٹی گیٹ الیگیشنز آف برائبری اینڈ کرپشن کے مطابق سابق وزیر نے اس تاریخی چیز کی چوری میں مبینہ طور پر سہولت فراہم کی تھی۔ سابق وزیر پر ایک الگ مقدمے میں سرکاری فنڈز استعمال کرتے ہوئے اپنے نجی کاروبار کے لیے 6 افراد کو ملازم رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل