Wednesday, August 19, 2026
 

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 



لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو میچ کے آغاز سے قبل اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان بابر اعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم کے باہر ہونے پر انہیں کپتانی کی ذمہ داری ملی جبکہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاری مکمل ہے۔ پاکستان کی فائنل الیون میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، اذان اویس، خرم شہزاد، محمد علی اور علی عثمان شامل ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل