Friday, August 21, 2026
 

امریکی وزیر خزانہ نے ایران کے خلاف تاریخ کے سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان کر دیا

 



امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف تاریخ کے سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر شدید دباؤ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔ بیسنٹ کے مطابق ایران کی تاریخ کی سب سے بڑی معاشی ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ امریکا آبنائے ہرمز اور تیل کی عالمی آمدورفت پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔ انہوں نے اتحادی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکومت سے تعلقات ختم کریں۔ امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ ایران پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کرکے حکومت کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ پابندیوں کا مقصد ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا اور اسے تباہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کو اس حد تک بڑھایا جائے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل