Friday, August 21, 2026
 

کراچی، ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد میں رضویہ پولیس نے ناظم آباد نمبر ایک میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت عمران ساحل کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل