Friday, August 21, 2026
 

لیاری میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

 



لیاری آٹھ چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے بزرگ شہری کو قتل کردیا۔ کلاکوٹ تھانے کےعلاقے لیاری آٹھ چوک نورالہٰی روڈ پرنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے بزرگ شہری کوقتل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کےلیے کرائم سین یونٹ کوطلب کرلیا۔ مقتول شہری کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں اسکی شناخت 60 سالہ صابرخان ولد سلطان خان کےنام سے کی گئی۔ ایس ایچ او کلاکوٹ آغا معشوق علی کے مطابق مقتول شہری اپنے بھتیجے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا، اسی دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔  مسلح ملزمان کی جانب سے 4 سے زائد گولیاں چلائی گئیں، مقتول شہری کو 3 گولیاں لگیں ماتھے کے قریب پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مبینہ طورپر پراپرٹی کے تنازع پر پیش آیا، بزرگ شہری کے قتل میں اس کے چھوٹے بھائی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، مقتول کا چھوٹا بھائی پراپرٹی کا کام کرتا ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل