Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اسلام آباد میں بلوچستان کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہے یہ بات غلط نہیں، بلوچستان کے وسائل کی دولت پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے تاہم شناختی کارڈ کی بنیاد پر کسی کی جان لینا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہئیں، مسائل کی آڑ میں بندوق اٹھانے والا پاکستانی نہیں ہوسکتا، ڈائیلاگ کا مقصد بلوچ عوام کی بات سننا ہے، باہمی مشاورت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم مسائل کے حل کا بہترین طریقہ ہے۔
براہِ راست:وزیر اعظم کی بلوچستان نیشنل ورکشاپ میں شرکت، خطاب اور شرکا کے سوالات کے جوابات https://t.co/I3oPMSSr7N
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 21, 2026
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے پیچھے دشمن ممالک ہیں، بلوچستان میں فیلڈ مارشل کے ساتھ مل کر کراچی تا چمن این 25 شاہراہ تعمیر کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے شاہراہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو شہید کیا جارہا ہے، گھس بیٹھیے ہمارے دشمن ممالک سے وسائل حاصل کررہے ہیں جب کہ سیکیورٹی ادارے قربانیاں دے کر وطن کو محفوظ بنارہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر پر ایک لاکھ میٹرک ٹن تک کا جہاز لنگر انداز ہوسکتا ہے، یہ پورٹ عظیم دوست چین کا تحفہ ہے، بلوچستان میں کسانوں کو سولر سسٹم دے رہے ہیں، پنجاب نے بلوچستان کے لیے گیارہ ارب روپے دیے، بجلی کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل