Friday, August 21, 2026
 

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس جاری

 



جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد کا پہلا اہم اجلاس جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے صدر جبید اکبر، اسد قیصر، سینیٹر دلاور، شاہد خٹک شریک ہوئے۔ اجلاس میں جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ، مولانا عبد الواسع نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال اور جیل منتقلی کے حوالے سے حکومتی رویے جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابھی پہلی ملاقات میں اتحاد کے قیام کا فیصلہ کیا جبکہ اگلے لائحہ عمل پر مشاورت کے بعد فیصلے کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل