Loading
وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے سابق طلبہ و طالبات کے اعزاز میں پہلی المنائی تقریب و عشائیے کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق طلبا و طالبات، اساتذہ، سینیٹ ارکان اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ سابق طلبہ کسی بھی یونیورسٹی کا قیمتی اثاثہ اور اس کے سفیر ہوتے ہیں۔ ان کا یونیورسٹی سے تعلق ڈگری حاصل کرنے کے بعد ختم نہیں ہوتا بلکہ زندگی بھر قائم رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور فعال المنائی نیٹ ورک اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اعلان کیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق طلبا و طالبات کو ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے المنائی ایسوسی ایشن قائم کی جا رہی ہے جس کے مختلف کیمپسز میں چیپٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔
مہمانِ اعزازی سعید اللہ والا نے المنائی ایسوسی ایشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی پہچان اور اہم سرمایہ ہوتے ہیں۔ سابق طلبا کو چاہیے کہ وہ اپنی کامیابیوں اور تجربات سے یونیورسٹی کے موجودہ طلبہ کو فائدہ پہنچائیں اور جامعہ کی ساکھ اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب میں تمام شرکا کی مشاورت سے المنائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق مفتی نعمان نعیم صدر، ڈاکٹر شکیل نائب صدر، مبشر نعیم جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر دیدار علی جوائنٹ سیکریٹری، صالحہ ایڈووکیٹ ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری، معاذ لیاقت فنانس سیکریٹری، فریال احسن ڈپٹی فنانس سیکریٹری اور رانا جاوید پریس سیکریٹری ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل