Loading
انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
جو روٹ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران آرچر کی گیند پر اذان اویس کا تیز رفتار کیچ لیگ سلپ پر پکڑ کر اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر جو روٹ کا 219واں کیچ تھا، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔ یوں جو روٹ وکٹ کیپر کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے۔
Joe Root - on top of the pile! ???? pic.twitter.com/KBHA7NJnyc
— Cricbuzz (@cricbuzz) August 21, 2026
دوسری جانب پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 238 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم صرف 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ نے میچ اننگز اور 103 رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل