Loading
حیدر آباد سکھر موٹروے سے پہلے پنجاب میں نیا بڑا منصوبہ شروع کیے جانے پر سندھ نے وفاق سے اعتراض کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سندھ حکومت نے وفاق کے دہرے رویے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ سندھ نے حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع ہونے سے پہلے پنجاب میں نئے موٹر وے منصوبے پر اعتراض اٹھایا ہے۔
سندھ حکومت نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر جام خان شورو نے مطالبہ کیا کہ لاہور سیالکوٹ 296 کلومیٹر موٹر وے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جام خان شورو نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے پرانا اور انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود 2 وزرائے اعظم کے وعدے پر عمل نہیں ہو رہا۔
جام خان شورو نے مزید کہا کہ ہر بار سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی ہوتی ہے۔ اس دوران انہوں نے ایکنک اجلاس میں سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کر رہی؟۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل