Saturday, August 22, 2026
 

امریکی جریدہ نے بی جے پی کے حکمرانوں کا سیاہ چہرہ آشکار کر دیا 

 



عالمی جریدے نے ہندوتوا ایجنڈے پر کاربند بھارتی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں پر بدترین مظالم کے انکشافات کر دیے. امریکی جریدہ فنانشل ٹائمز کے مطابق مودی کے نقش قدم پر چلنے والا یوگی انتہا پسند ہندوتوا نظریہ کی حمایت میں ایک قدم اور آگے ہے. مودی مسلمانوں کی مخالفت کیلئے بیان بازی اور جارحانہ پالیسی دونوں کا استعمال کرتا ہے. یوگی نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ تقسیم برصغیر کے وقت مسلمانوں نے بھارت میں رہ کر بھارت پر کوئی احسان نہیں کیا تھا. ناقدین نے آدتیہ ناتھ کی معاشرتی تقسیم پیدا کرنے والی اشتعال انگیز بیان بازی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا. عالمی ماہر امور برائے جنوبی ایشیا کرسٹوف جیفرلو نے یوگی کو انتہا پسند ہندوؤں کو مسلمانوں کیخلاف اکسانے والا وزیراعلیٰ قرار دیا ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل