Saturday, August 22, 2026
 

طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں  مزید شدت آگئی

 



افغان طالبان کیخلاف مخالف گروپوں کی مسلح مزاحمت زورپکڑنے لگی. میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مختلف حصوں میں سرگرم مسلح افغان گروہ طالبان رجیم کو بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان پہنچا رہے ہیں. طالبان مخالف مسلح سیاسی و مزاحمتی تنظیم افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ بدخشاں میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں 9طالبان اہلکارہلاک اورزخمی ہوئے. صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں قائم طالبان کے گورنرآفس پرحملہ کیا گیا، لبریشن فرنٹ کی فورسزنے طالبان کی سیکیورٹی  پوسٹ کوراکٹوں سے نشانہ بنایا. افغان مزاحمتی تحریک دی گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع چہ آب میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا. حالیہ ہفتوں میں شمالی اورشمال مشرقی افغانستان میں طالبان کیخلاف مسلح مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل