Loading
پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی اور سینئر کھلاڑیوں کی فارم پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ انگلینڈ نے ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا ، جبکہ ہم تسلسل برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم میں صلاحیت موجود ہے، لیکن میدان میں اپنے طے شدہ پلان پر عمل درآمد کرنے میں ٹیم بری طرح ناکام رہی۔
انگلینڈ کی کنڈیشنز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ہمیں ہمیشہ سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ہم نے صرف ایک ہفتہ قبل دورہ شروع کیا جو حالات سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے ناکافی تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت ایک مشکل ری بلڈنگ مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
سلمان علی آغا نے واضح کیا کہ ہمارا بولنگ اٹیک نوجوان اور کم تجربہ کار ہے، ہم مستقبل کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ خود ان کے، محمد رضوان اور سعود شکیل کے بلے سے رنز نہیں بن رہے۔ تینوں کی ناقص فارم ٹیم کے لیے ایک بڑی پریشانی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم اگلے میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو کر ٹیم میں واپسی کریں گے۔ آخر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں غیر ملکی سرزمین پر ہونے والی سیریز میں اپنی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانا ہوگا کیونکہ موجودہ صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل