Loading
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ میں پاکستان نے 16 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 گول کیے جبکہ حنان شاہد اور حماد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
قومی ہاکی ٹیم نے اس سے قبل 2010 کے ورلڈ کپ میں اسپین کو 1-2 سے شکست دی تھی جس کے بعد پاکستان ورلڈ کپ میں کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکا تھا۔
پاکستان 2014 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی بھی نہیں کرسکا تھا جبکہ 2018 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل