Monday, August 24, 2026
 

کراچی؛ مسلح ملزمان شہری سے 60 لاکھ روپے چھین کر فرار، فوٹیج سامنے آگئی

 



مسلح ملزمان شہری سے 60 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، واقعے سے متعلق فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ سچل تھانے کی حدود صفورا چورنگی میں نجی اسپتال کے قریب بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے شہری سے 60 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت نامی شہری 60 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے پہنچا تھا، جہاں بینک کے باہر مسلح ملزمان نے اسے اسلحے کے زور پر اس سے لوٹ مار کی۔ واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بینک میں موجود 18 سالہ نوجوان عامر شیشہ ٹوٹ کر لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے بعد تینوں مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ واقعے کی ابتدائی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں مسلح ملزمان کو رقم سے بھرا بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل